جموں و کشمیر جہاں سے شروع ہوتا ہے ،وہاں جمہوریت ختم ہوتی ہے۔عمر عبداللہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -19 JUNE

جموں ،19 جون :جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مرکز نے یہاں اپنی تسلط کو جاری رکھا ہوا ہے۔جس وجہ سے لوگ کافی مشکلات سے دوچار ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر جہاں سے شروع ہوتا ہے وہاں جمہوریت ختم ہوتی ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت ہماری رگوں میں ہے، یہ ہماری ثقافت میں ہے ”ہندوستان جمہوریت کی ماں ہے” ہندوستان جمہوریت کا مندر ہے۔جموں و کشمیر آج مرکزی حکومت کے 5 سال مکمل کر رہا ہے۔عمر نے کہا کہ جموں و کشمیر جہاں سے شروع ہوتا ہے وہاں جمہوریت ختم ہوتی ہے۔جموں و کشمیر میں منتخب حکومت کو دیکھے پانچ سال ہو چکے ہیں۔ سابقہ ??ریاستی مقننہ کے لیے آخری بار انتخابات 2014 میں ہوئے تھے۔جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ کرانے پر سیاسی ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں جموں و کشمیر میں قبل از وقت انتخابات کی خواہاں ہیں۔