گروہا جیوتی اسکیم کے تحت 55 ہزار درخواستیں موصول

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -19 JUNE

بنگلور و، 19جون:ہر گھر کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کی گرو ہا جیوتی یوجنا کی درخواست کا عمل شروع ہو چکا ہے، اور شروع میں ہی ایک مسئلہ پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ ویب سائٹ پورٹل کھلنے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی بند کر دی گئی۔ گرو ہا جیوتی یوجنا کے لیے درخواست دینے والا پورٹل کھلنے کے چند گھنٹوں کے اندر بند ہو جا تا ہے۔بنگلورو میں بیسکام ریجنل آفس میں سیوا سندھو پورٹل کے مصروف سرور کی وجہ سے پورٹل کو لانچ ہونے اور اپلی کیشن داخل کرنے کے چند گھنٹوں کے اندر بند کر دیا گیا۔ درخواست جمع کرانے کے لیے آنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کرناٹک حکومت کی اہم ترین اسکیم گر و ہا جیوتی کے تحت ماہانہ 200 یونٹ تک مفت بل کے لیے درخواستیں شروع کی گئیں۔ لیکن بعض مقامات میں سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے درخواست دینا مشکل ہو گیا ہے۔گرو ہا شکتی یوجنا کے لیے درخواست دینے والی ویب سائٹ صبح سے درست تھی۔ لیکن یہ 10 بجے کے بعد کام کرنا بند کر دی۔ گرو ہا جیوتی کے لیے درخواست دینے والوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ https://sevasindhu.karnataka.gov.inپر جائیں اور درخواست اپ لوڈ کریں۔ موبائل، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پر بھی درخواست کی اجازت دی گئی ہے۔ گرو ہا جیوتی یوجنا کے تحت 200 ٹوئٹ مفت بجلی حاصل کرنے کے لیے یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کو کمپیوٹر سنٹرز پر جا کر درخواستیں جمع کرانی ہوں گی۔ آپ بیٹھے بیٹھے موبائل، لیپ ٹاپ پر جمع کر سکتے ہیں۔ گروہا جیوتی یوجنا کے لیے بنگلورون، کرنا ٹک وان گرام دن مراکز میں بھی درخواست دے سکتے اس کے علاوہ سب رجسٹریشن گرام پنچایت، ناڈ کچہری یا بجلی کے تمام دفاتر میں بھی درخواست دی جاسکتی ہے۔ پہلے دن 55 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔