انڈیگو طیارہ کی دہلی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –21 JUNE

نئی دہلی، 21 جون :انڈیگو ایئر لائنز کی دہلی-دہرا دون پرواز نے انجن میں خرابی کی وجہ سے دہلی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔ایئر لائن کے ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ دہلی سے دہرادون کے لیے پرواز کرنے والی انڈیگو کی فلائٹ کا انجن اچانک فیل ہو گیا۔ پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کو واپس لے لیا اور اس کی دہلی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس طیارے کے تمام مسافر محفوظ ہیں۔ تاہم ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے)) نے ابھی تک طیارے کی واپسی کی وجوہات کی تصدیق نہیں کی ہے۔