TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –22 JUNE
لندن ،22 جون:ایشیز سیریز کے پہلے ٹسٹ میچ میں عثمان خواجہ نے کمال کردکھایا ہے اور پلیئر آف دی میچ کے خطاب سے نوازے گئے۔ خواجہ نے آسٹریلیا کی پہلی اننگ کے دوران 141 رن کی اننگ کھیلی تو وہیں دوسری اننگ میں 65 رن بنائے۔ خواجہ کی اننگ کی وجہ سے ہی انگلینڈ کی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ بتادیں کہ خواجہ نے ایک خاص ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ خواجہ دنیا کے ایسے صرف 13ویں بلے باز بنے ہیں جو ٹسٹ میچ کے پانچوں دن بلے بازی کرنے کریز پر اترے۔ یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جو انوکھا ہے۔خواجہ ایشیز کی تاریخ میں ٹیسٹ میچ کے پانچوں دن بیٹنگ کرنے والے صرف تیسرے کرکٹر بن گئے، خواجہ اس سے قبل انگلینڈ کے جیف بائیکاٹ (1977) اور روری برنز (2019) دی ایشیز میں کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔جیوف بائیکاٹ نے یہ کارنامہ ٹرینٹ برج ٹیسٹ سال 1977 میں جبکہ روری برنز نے ایزبسٹن ٹیسٹ میچ میں پانچوں دن بیٹنگ کی تھی۔ویسے خواجہ سے پہلے ٹسٹ میچ میں پانچوں دن بلے بازی کرنے کا کارنامہ انجام دینے والے آسٹریلیائی کھلاڑی کم ہیوجس تھے، جنہوں نے سال 1980 میں لارڈس ٹسٹ میچ کے دوران پانچوں دن بیٹنگ کی تھی۔ ٹسٹ مین ایسا کمال سب سے پہلے ہندوستان کے ایم ایل جئے سمہا نے کیا تھا۔ انہوں نے سال 1960 میں آسٹریلیا کے خلاف کولکاتہ ٹسٹ میچ میں ایڈن گارڈن پر کھیلتے ہوئے پانچوں دن بلے بازی کی تھی۔ وہیں، اس کے علاوہ ہندوستان کی جانب سے ایسا کمال روی شاستری اور چیتیشور پجارا نے بھی کیا ہوا ہے۔