TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -26 JUNE
سڈنی، 26 جون: چین نے پیر کے روز سڈنی میں جاری ایف آئی بی اے ویمنز باسکٹ بال ایشیا کپ میں لبنان کو 89-44 سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔چین کے لیے ہان سو 17 پوائنٹس اور 10 ری باونڈز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ جبکہ لی مینگ کے 12 پوائنٹس، پانچ اسسٹ اور چار ریباونڈز تھے۔چین کوکمزور لبنان کے خلاف شروعات میں سخت مشقت کرنی پڑی، جس نے 2021 ایشیا کپ ڈویژن بی جیت کر اس سال کے مین ڈرا میں جگہ بنائی تھی۔
دنیا میں 44 ویں نمبر پر موجود لبنان کے لیے ان کی بہترین کھلاڑی ریبیکا ریبیکا نے پہلے سخت کوارٹر میں نو پوائنٹس حاصل کیے۔ لیکن اس کے بعد چین نے مضبوط واپسی کی اور ڈبلیو این بی اے میں واشنگٹن مسٹکس کے لیے کھیلنے وا لی لی نے مسلسل پوائنٹس اسکور کئے ۔
لی کی شاندار کارکردگی کی بدولت چین نے تیزی سے اپنی برتری کو دوہرے ہندسوں تک بڑھا دیا اور ہاف ٹائم کے بعد کھیل شروع ہونے کے بعد مسلسل 12 پوائنٹس حاصل کر لیے۔