TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -26 JUNE
بھوپال، 26 جون: وزیر اعظم نریندر مودی 27 جون کو مدھیہ پردیش کے ایک روزہ دورے پر آ رہے ہیں۔ یہاں راجدھانی بھوپال میں راج بھون سے پولیس کنٹرول روم تک ان کا تقریباً 350 میٹر کا روڈ شو تھا، لیکن خراب موسم کی وجہ سے روڈ شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ریاستی بی جے پی نے پیر کو اس کی تصدیق کی ہے۔ بھوپال میں اپنے قیام کے دوران، وزیر اعظم مودی منگل کو مدھیہ پردیش کو دو نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوںکا تحفہ دیں گے، جس میں اندور سے بھوپال اور بھوپال سے جبل پور ٹرینیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ یہاں موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں ’میرا بوتھ ،سب سے مضبوط‘ مہم کے تحت منعقدہ پروگرام میں 10 لاکھ کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ یہاں ان کا روڈ شو بھی تجویز کیا گیا تھا۔ حالانکہ پہلے پی ایم او نے وزیر اعظم کے روڈ شو کی اجازت نہیں دی تھی لیکن بی جے پی تنظیم کی درخواست پر راج بھون سے پولیس کنٹرول روم تک روڈ شو کی اجازت دی گئی۔ بھوپال میں ان دنوں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے وزیر اعظم مودی کا روڈ شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق وزیر اعظم مودی صبح 8.35 بجے دہلی سے روانہ ہوکر صبح 9.50 بجے بھوپال ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ صبح 10.15 بجے بھوپال ایئرپورٹ سے برکت اللہ یونیورسٹی کے لیے روانہ ہوں گے اور یہاں سے رانی کملا پتی اسٹیشن پہنچیں گے۔ وزیر اعظم مودی صبح 11.00 بجے رانی کملا پتی اسٹیشن پر وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔اس کے بعد وہ صبح 11.05 بجے بذریعہ سڑک لال پریڈ گراونڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ یہاں 11.15 سے 12.15 تک ’میرا بوتھ، سب سے مضبوط ‘ ورکرز کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ اس کے بعد یہاں سے شہڈول کے لیے روانہ ہوں گے۔
امریکہ کے دورے کے بعد وزیر اعظم کا ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ کشابھاو ٹھاکرے آڈیٹوریم میں ملک بھر کی 34 ریاستوں کے بوتھس کے تین ہزار منتخب کارکنوں سمیت ملک کے 10 لاکھ کارکنوں کے ساتھ ورچوئل بات چیت کریں گے۔ انہوں نے بوتھ کو بااختیار بنانے کی مہم میں تعاون کیا ہے۔ یہ پروگرام 1082 منڈلوں، مدھیہ پردیش کے 64,100 بوتھوں اور ملک بھر کے تمام منڈلوں اور بوتھوں پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔