حضرت سید شاہ فدا حسین رحمتہ اللہ علیہ کا ایک روزہ سالانہ عرس مبارک 29جون جمعرات کو

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -26 JUNE

پٹنہ سیٹی 25جون ( ذوالقرنین)   شہر عظیم آباد کی قدیم دینی و روحانی خانقاہ فیاضیہ نور الدین گنج سملی شریف پٹنہ سیٹی میں حضور محبوب رحمانی حضرت سیدنا سید شاہ فدا حسین الباقی الفیاضی الملقب بہ سرکار پٹنہ رحمتہ اللہ علیہ کا ایک روزہ سالانہ عرس مبارک ۱۰/ذی الحجہ  مطابق 29جون بروز جمعرات نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہونے جا رہا ہے ۔ ایک روزہ سالانہ عرس مبارک کا آغاز  بعد نماز عصر صندل چادر پوشی گل پوشی بر مزار اقدس حضورمحبوب رحمانی حضرت سیدنا سید شاہ  فدا حسین الملقب بہ سرکار پٹنہ رحمتہ اللہ علیہ سے ہوگا ۔بعد نماز مغرب عید میلاد النبی ﷺ  بعد ہً مجلس سماع و آخری قل شریف کے ساتھ عرس  مبارک کا اختتام ہوگا ۔آپ تمام عاشقان اولیا ء سے دلی تمنا و آرزو ہے کہ اپنے یاران طریقت و اخوان  با صفا کے عرس میں   شرکت فرماکر فیضان اولیا ء سے مستفیض ہوں۔ ایک روزہ سالانہ عرس مبارک کی نگرانی و سرپرستی  خانقاہ فیاضیہ سملی شریف کے سجادہ نشیں حضرت سید شاہ  غلام فیاض حسین فیاضی صاحب قبلہ فرمائیں گے۔