جے پی تحریک کاروں نے ایمر جنسی کے خلاف یوم سیاہ منایا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -26 JUNE

پٹنہ سیٹی جون 26جون ( ذوالقرنین)   جے پی سینانی سنگھرش سمیتی پٹنہ سیٹی کے زیراہتمام آج1975 کے ایمر جنسی کے خلاف سیاہ دن منایا گیا ۔تری مورتی چوک دیرا پر1974 تحریک کے بانی عظیم مجاہد آزادی لوک نائیک جئے پرکاش  نارائن کی تصویر پر74کے تحریک کاروں نے گل پوشی کر کے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سمیتی کے صدر اودھیش کمار سنہا نے کہا کہ جے پی کا ایک نعرہ یہ بھی تھا کہ عوامی نمائندہ واپس کرنے کا حق عوام کو دیا جائے ۔ اس لئے  سمیتی مرکزی   اور ریاستی حکومت سے یہ مانگ کرتی ہے کہ دونوں ایوانو ں سے اسے منظور کیا جائے۔ سمیتی کے جنرل سکریٹری شمبھوپرتاپ سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بھی نظام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔مہر کمارآزاد نے کرانتی نغمہ پیش کیا تحریک کارو ڈاکٹر اقبال احمد نے کہا کہ ملک میں آج بھی غیر  اعلانیہ ن ایمرجنسی نافذ ہے۔ حکومت کے خلاف بولنے کی آزادی نہیں ہے اور گر کوئی آواز بلند کرئے گا تو اسے جیل کی ہوا کھانی ہوگی ۔مہنگائی بے روزگاری افسر شاہی آسمان چھو رہی ہے۔ آج کے لیڈر کئی طرح کے پنشن لے رہے ہیں مگروہ تحریک کارجو1974 میں زمین دوزہوکر تحریک چلارہے تھے جن کے نتیجے میں حکومت بدل گئی اور جو ایک روز یا ایک ماہ جیل گئے ہوں ان سبھی کو جے پی سینانی پنشن دیا جائے۔ پروگرام میں ر گھوناتھ پرساد، سریندرگوپ، شرون کمار مہتا، سنیتا دیوی ،متھلیش سنگھ ،سنجیو کمار یادو، جگناتھ مہتا، ارجن رائے، جئے پرکاش مالا کار، اور درجنوں تحریک کار شامل تھے ۔پروگرام کی صدار ت سمیتی کے صدر اودھیش کمار سنہا نے اور نظامت جنرل سکریٹری شمبھو پرتاپ نے کیا ۔شکریہ کی تجویزڈاکٹر اقبال احمد نے پیش کیا ۔