TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 JULY
ارریہ:- ( مشتاق احمد صدیقی ) سیاسی جماعتوں نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کو لے کر اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ تمام پارٹیاں اب اپنی پارٹی کی تنظیم کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تنظیم کو وسعت دینے میں لگی ہوئی ہیں۔ اسی ضمن میں اودا ہاٹ چوک میں واقع بلاک جے ڈی یو کے دفتر میں تنظیم کی مضبوطی اور ضلع سے بوتھ سطح تک کمیٹی کی توسیع اور استحکام کے لئے جے ڈی یو کی بلاک صدر محمد شہباز عالم کی صدارت میں منعقد ہوئی،جس میں مہمان خصوصی جوکی ہاٹ قانون ساز اسمبلی کے انچارج اکھلیش یادو اورضلع صدر آشیش پٹیل نے شرکت کیں۔ میٹنگ میں بلاک ایگزیکٹیو کے ممبران کے علاوہ مختلف پنچایتوں کے صدور اور سکریٹریوں نے شرکت کیں۔ ریاستی جنرل سکریٹری کم جوکی ہاٹ قانون ساز اسمبلی کے انچارج اکھلیش یادو نے بتایا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اس لیے پارٹی تنظیم کا جائزہ لینے، وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے لئے بلاک سے لے کر ضلع سطح تک میٹنگیں ہو رہی ہیں، انھوں نے کہا کہ بہار میں گڈ گورننس کی ریاست قائم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی حکومت کا خاتمہ یقینی ہے کیوں کہ عوام برسراقتدار حکومت کی بدعنوانی کا جواب اس الیکشن میں دینے کو تیار ہے۔آج گرینڈ الائنس پوری طرح متحد ہے، اس کا سارا کریڈٹ نتیش کمار کو جاتا ہے۔اس موقع پر ضلع صدر آشیش پٹیل نے کہا کہ نتیش کمار ترقی پسند آدمی ہیں، وہ کم بولتے ہیں اور کام زیادہ کرتے ہیں۔بلاک صدر شہباز عالم نے بتایا کہ فی الحال نتیش کمار عوام کی پہلی پسند ہیں۔آج بہار کی بدلی ہوئی شکل سب کے سامنے نظر آرہی ہے۔ اس میٹنگ میں بلاک ایگزیکٹیو کے ممبران کے علاوہ پنچایت صدرمحمد نسیم، محمد نعمان، اعظم، بدرالدین، ابوذر عالم، مبین، ممتاز، حبیب الرحمن سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔