TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 JULY
مظفر پور ، یکم جولائی:۔ ضلع کے کرجا تھانہ علاقے سے ایک بار پھر عجیب و غریب عشق کی داستان سامنے آئی ہے۔ جہاں معشوقہ نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر عاشق کا بے دردی سے قتل کیا اور پھر خود پولیس کے سامنے ا?کر کہا کہ صاحب میں قتل کی ہوں۔ معاملہ مظفر پور کے کرجا تھانہ علاقے کے خلیل پورگاؤں کا ہے ، جہاں گاؤں کے ایک نوجوان کو ایک شادی شدہ خاتون سے محبت ہو گئی۔ شادی شدہ معشوقہ نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر برسوں کی محبت ختم کر دی۔ متوفی عاشق کی شناخت مذکورہ گاو?ں کے پرمود کمار کے طور پر کی گئی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق متوفی کا عاشق بھی شادی شدہ ہے اور اسے گاو?ں کی ہی ایک شادی شدہ خاتون سے محبت ہو گئی تھی۔ اس بات کی بھنک معشوقہ کے شوہر کو لگ گئی جو باہر رہ کر کام کرتا تھا۔ اہلیہ گھر پر عشق فرما رہی تھی تبھی اہلیہ کے ساتھ مل کر پلاننگ کے تحت عاشق نوجوان پرمود کو گھر بلا یااور پھر گلے میں رسی باندھ کر مار دیااور لاش کو گھر کے پیچھے پھینک دیا۔ مقامی لوگوں کے ذریعہ کھیت میں ا?نے جانے کے دوران لاش دیکھا تو جنگل کی ا?گ کی طرح یہ بات پورے علاقہ میں پھیل گئی۔ لاش ہونے کی اطلاع مقامی لوگوں کے ذریعہ کرجا تھانہ پولیس کو دی گئی۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پوچھ گچھ کے دوران پولیس نے لاش کی شناخت کے لیے ایک بزرگ اور ایک خاتون سے معلومات لیں۔ اس کے بعد پولیس نے کاغذی کارروائی مکمل کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔ معشوقہ پھر اچانک تھانے پہنچی اور پولیس کو بتایا کہ صاحب ہم نے قتل کیا ہے۔پریشان ہو کر یہ قدم اٹھائی ہوں۔ پولیس اسے فوراً حراست میں لے کر پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔ وہیں زیر حراست معشوقہ کا شوہر واقعے کے بعد سے فرار ہے جس کی تلاش میں پولیس ٹیم بھی مصروف ہے۔
سریا کے ایس ڈی پی او کمار چندن نے بتایا کہ کرجا تھانہ علاقے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ عشق معاملے میں قتل کا معاملہ ابتدائی طور پر سامنے ا? گیا ہے۔ یہ بات ایک خاتون نے پولیس کے سامنے بتائی ہے۔ فی الحال زیر حراست خاتون سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ انتظامیہ تمام نکات اور پہلوو?ں کی جانچ کر رہی ہے۔

