دوران حج سعودی فضائیہ مقدس مقامات کی رکھوالی کر رہے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 JULY      

سعودی عرب،یکم جولائی :سعودی عرب میں حج کے مناسک ادا کرنے کے دوران ایک شاندار منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب مکہ مکرمہ، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ اور دیگر مقدس مقامات کی فضاؤں سعودی طیارے نے چکر لگائے۔ ایام تشریق کے ایام میں حجاج کرام کی حفاظت کے پیش نظر نگرانی کے لیے طیارے نے پروازیں کیں۔ طیارے کی پروازوں کا مقصد مقدس مقامات پر انتظامیہ کے انتظامات کا جائزہ لینا بھی تھا۔حج میں شریک فضائیہ کے گروپ کے کمانڈر کرنل پائلٹ ناصر بن عبداللہ متروک العتیبی نے کہا کہ رائل سعودی ایئر فورس اس سال 1444 ہجری کے حج سیزن کے لیے مسلح افواج کے منصوبوں کے فریم ورک کے تحت اپنا حصہ بھی ڈال رہی ہے۔ وزارت داخلہ اور مختلف سرکاری شعبوں کی مدد کرتے ہوئے مقدس مقامات پر فضائی اور تکنیکی عملے نے کئی طرح کی کارروائیاں کی ہیں۔ وطن عزیز کی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہوئے سعودی فضائیہ کے ارکان نے حج کے مناسک ادا کرنے کے مقدس مقامات کے تحفظ کے مشن انجام دیا۔فضائی مشن کے دوران لی گئی تصویروں میں مکہ مکرمہ کی شاہراہوں پر ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو دکھایا گیا ہے۔ یہ وہ سڑکیں ہیں جو مسجد حرام کی طرف جاتی ہیں۔ منیٰ کی طرف پیدل جانے و الوں کی شاہراہوں کو بھی دکھایا گیا۔ سعودی عرب کی طرف سے ضیوف الرحمن کی دیکھ بھال اور نگہداشت کے لیے فراہم کردہ خدمات کے ایک مربوط نظام کے درمیان مناسک کو پر سکون انداز میں ادا کرنے کے مناظر سامنے آئے۔