TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -02 JULY
ممبئی ،02جولائی:آج ڈرامائی انداز میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اجیت پوار نے مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیا اور ان کو پارٹی کے 43ممبروںنے حمایت دی ۔ مسٹر اجیت پوار کے علاوہ ان کی پارٹی کے 9ممبروں کو شنڈے کی کابینہ میں شامل کیا گیا ۔حیرانگی کی بات یہ ہے کہ شرد پوار کے قریبی ساتھی چھگن بجبل نے بھی بہ حیثیت وزیر حلف لیا ۔ آج صبح اجیت پوار نے پارٹی ممبر کی مٹنگ الگ کی اور وہاں حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ لیا ہے ۔پچھلے کئی ہفتوں سے اجیت پوار اپنے چاچاشرد پوار سے ناخوش تھے کیونکہ انہوں نے اس کو پارٹی کی سر گرمیوں سے دور رکھا شرد پوار نے اپنی بیٹی سپریہ سولے کو پارٹی قیادت سونپی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مٹنگ کے بعد اجیت پوار سیدھے راج بھون گئے اور وہاں انہیں گورنر نے بحیثیت وزیر اعلی کا حلف دیا ۔ ان کے علاوہ دھننجے منڈے اور چھگن کو بھی وزیر کے طور پر گورنر نے حلف دلایا۔اجیت پوار نے کہا کہ انہیں 40ممبروں کی حمایت حاصل ہے اس لئے چار سالوں کے دوران وہ تین بار ریاست کے نائب وزیر اعلی رہے ۔ حلف لینے سے پہلے اجیت پوار نے لیڈر آف اپوزیشن سے اپنا استفعاگورنر کو پیش کیا ان کی پارٹی کے سنجے بن سورڈ حسن مشرف اور ڈپٹی اسپیکر نہاری جروال کو بھی حلف دلایا گیا