TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -03 JULY
دہلی،03 جولائی :پیر کی علی الصبح وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے اوپر سے ڈرون کے اڑنے کی خبر سے ہلچل مچ گیا ہے۔ اس کی اطلاع ایس پی جی نے دہلی پولیس کو دی، اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں۔جانکاری کے مطابق ایس پی جی نے پیر کی صبح تقریباً 5 بجے دہلی پولیس کو اس معاملے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی دہلی کے علاقے میں سینئر افسران اور بھاری فورس نے ڈرون کی تلاش شروع کردی۔پولیس ڈرون کی تلاش کر رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وزیراعظم کی رہائش گاہ اور اس کے آس پاس کا علاقہ نو فلائنگ زون میں آتا ہے۔ دراصل، پیر کی صبح، این ڈی ڈی کنٹرول روم کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب ایک نامعلوم اڑتی چیز کی اطلاع ملی تھی۔آس پاس کے علاقوں میں کافی تلاشی لی گئی لیکن کوئی چیز نہیں ملی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول روم سے بھی رابطہ کیا گیا، انہیں بھی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب ایسی کوئی اڑتی چیز نہیں ملی۔نئی دہلی ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈاکٹر ہیمنت تیواری نے بتایا کہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے اوپر نو فلائنگ زون میں ڈرون اڑانے کی اطلاع ملی تھی۔ ایس پی جی نے صبح 5:30 بجے پولیس سے رابطہ کیا۔ فی الحال تفتیش جاری ہے۔