TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -04 JULY
راورکیلا، 4 جولائی: ہاکی اڈیشہ نے پیر کی رات دیر گئے یہاں برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم میں تمل ناڈو کو 4-0 سے شکست دے کر 13ویں ہاکی انڈیا جونیئر خواتین قومی چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔اڈیشہ کے لئے پرتیبھا اکا (9”)، رمبھا کجور (16”)، آشیما راوت (29”) اور پوجا ساہو (58”) نے گول کیا۔اڈیشہ نے میچ میں جارحانہ آغاز کیا۔ پرتیبھا اکا نے میچ کے 9ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو پہلے کوارٹر کے آغاز میں ہی برتری دلا دی۔دوسرے کوارٹر میں ہاکی اڈیشہ نے رمبھاکجور (16”) اور آشیما راوت (29”) کے اہم گول کی بدولت ہاف ٹائم سے پہلے 3-0 کی برتری حاصل کر لی ۔ تیسرا کوارٹر بغیر گول کے رہا۔چوتھے کوارٹر میں پوجا ساہو (58”) نے گول کرکے اڈیشہ کی جیت کو یقینی بنایا۔