TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -05 JULY
حیدر آباد ،05 جولائی:قطب اللہ پور کے کٹہ مائسمہ تالاب کی زمین پر جو ایف ٹی ایل کے تحت آتی ہے، جس کو کچھ بلڈرز کی جانب سے نا جائزقبضہ کر کے بڑے پیمانے پرعمارت تعمیر کی جارہی ہے۔کیا اس کا علم علاقہ کے ایم آر او میڈچل کلکٹر یا علاقے کے ایم ایل اے کو نہیں ہے، یا جان کر بھی انجان ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ اسکو چار دیواری کے اندر دبایا جا رہا ہے۔ جب کوئی غریب معمولی نل، نالی جیسے کسی کام کو انجام دینے کی کوشش کرتاہے۔ تو جی ایچ ایم سی کے عہدیدار موقع پر پہنچ جاتے ہیں اور اسکو کئیں باتیں بناکر روکنے کی کوشش کرتے ہیں پھر اس سے رشوت طلب کرتے ہیں۔ پھر اتنے بڑے پیمانے پر ہو رہے کام کو کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے یہ وہاں کی عوام کا سوال ہے ..؟ اس کا جواب مقامی ایم ایل اے اور میڈچل کلکٹر یا قطب اللہ پور ایم آر او دے سکتے ہیں۔ کیا یہ زمین ایف ٹی ایل کے تحت آتی ہے اور یہ قبضہ نہ جائز ہے یا نہیں یہ سوال ہے..؟ اگر اس پر ناجائزقبضہ کیا جا رہا ہے تو حکومت کو چاہیے کہ اس پر سخت کاروائی کریں۔