TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 JULY
پٹیالہ. 6 جولائی ( پریس ریلیز ). گزشتہ روز یہاں پٹیالہ میں بھاشا وبھاگ پنجاب کی جانب سے اپنے ایک آڈیٹوریم میں پنجابی زبان کے اولین شاعر بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی شخصیت کے پہ ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ ایک کل ہند مشاعرہ کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا. اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر ناشر نقوی نے کی جبکہ مہمانان اعزازی کے طور ڈاکٹر نفس انبالوی، سردار پنچھی. افضل منگلوری نے شمولیت کی.
پروگرام کا آغاز وبھاگی دھنی کے ساتھ کیا گیا جس کے بعداسٹیج سیکرٹری ڈاکٹر اشرف محمود نندن نے جہاں آئے ہوئے مہمان شعراء کا ناظرین کے سامنے تعارف پیش کیا. وہیں بھاشا وبھاگ کی ڈائریکٹر محترمہ ویرپال کور نے سبھی آئے مہمانوں کو نہایت خندہ پیشانی کے ساتھ خیر مقدم کیا. اس کے بعد ہماچل پردیش شملہ سے خصوصی طور پر بابا فرید اپنا پرچہ پڑھنے آئے جناب زاہد ابرول صاحب نے بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی فن و شخصیت کے ساتھ ساتھ ان کی شاعری کے حوالے سے بھی خوب پر مغز گفتگو کی.
اس کے فوراً دوسری نشست میں کل ہند مشاعرہ کا آغاز کیا گیا اس مشاعرہ کی نظامت معروف ناظم مشاعرہ جناب معین شاداب نے اپنے منفرد شاعرانہ انداز میں کی. اس موقع پر جن شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے سامعین و ناظرین کو باندھ کر رکھا ان میں امر دیپ پٹیالہ، یش جی نکودری، جسپریت فلک، مکیش عالم، محترمہ خوشبو رام پوری، امرت پال سنگھ شیدا، ڈاکٹر سلیم زبیری، عبدالوحید عاجز، جتندر پرواز،پونم کوثر، سوتنتر دیو عارف، ڈاکٹر محمد رفیع، نفس انبالوی،روبینہ شبنم، سردار پنچھی وغیرہ نام پیش پیش رہے. پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر ناشر نقوی نے بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اگر پانچ دریا پانیوں کے بہتے ہیں تو چھٹا روحانی دریا بابا فرید کی بانی کی شکل میں بہتا ہے. انھوں نے اس بھاشا وبھاگ پنجاب کے اس پروگرام کو ایک بڑی کامیاب تقریب کے ساتھ ساتھ مشاعرے کو بے حد خوبصورت و کامیاب قرار دیا. اس موقع پر دیگر مہمانان میں جناب انوار انصاری، عباس دھالیوال، تاج محمد تاج ڈاکٹر ایوب خان، محمود رانا، انجم قادری، ظہور احمد چوہان، شفیق خان وغیرہ بھی حاضر تھے. پروگرام کے آخر میں باہر سے آئے تمام مہمانوں کو مختلف اعزات سے سرفراز کیا گیا. آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر ستنام سنگھ نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.