TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 JULY
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 6 جولائی 2023 کو عظیم آزادی پسند بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم بابو جگجیون رام کی 37 ویں برسی روہتاس ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر اندرا گاندھی آشرم سہسرام میں روہتاس ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر کنہیا سنگھ کی صدارت میں منائی گئی جسمیں ضلع بھر کے کانگریس کے کئی لوگوں نے شرکت کی جسمیں خاص طور پر کانگریس ٹاؤن صدر توفیق احمد مکرانی، ڈاکٹر جاوید اختر، سمنت سنگھ، دھننجے مہتا، مکتی نارائن سنگھ، جی ایم انصاری، حسن نظامی، ظہیر فاروقی، منیش چوبے، دیپک کشواہا، اروند یادو، نول کشور، سرور انصاری، ڈاکٹر منوج کمار، روپیش چوبے، انیل کیسری، تیجو، سلمان راعین کے ساتھ دیگر کانگریسی اور کئی معززین بھی شریک ہوئے ۔ اسی طرح بابو جگجیون رام مانؤ کلیان سنستھان کی طرف سے صدر ستیانارائن سوامی اور تنظیم کے ترجمان سنجے کمار سنگھ کشواہا کی صدارت میں سہسرام میں واقع بابو جگجیون رام جی کے مجسمہ پر پھول اور پھولوں کے ہار چڑھائے گئے اور اپنے خیالات پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر تقریب میں آئے لوگوں کا سکریٹری ارون کمار کوشل نے خیرمقدم کیا ۔ بابو جگجیون رام جی کی شخصیت اور انکے کارنامے پر روشنی ڈالتے ہوئے تقریب میں شامل کئی مقررین نے بتایا کہ بابو جگجیون رام جدوجہد آزادی میں کئی بار جیل گئے، حالانکہ ان پر تشدد کیا گیا، آزادی کے بعد انہوں نے ملک کو وزیر اور نائب وزیراعظم کے طور پر سجایا ۔ وزیردفاع کی حیثیت سے پاکستان کو شکست دے کر بنگلہ دیش کو آزاد کیا ۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے بابو جگجیون رام کو اپنے ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا ۔ اس عظیم شخصیت کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور سہسرام کے ریلوے اسٹیڈیم کو بابو جگجیون رام اسٹیڈیم میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر نربھئے کمار سنگھ، جگروپن سنگھ، انصار عالم، اشوک سنگھ کشواہا، وسشٹھ سنگھ، اُمیش رام، میجر بھگوان سنگھ، آلوک سنگھ، دیپک کمار، راجیشور رام، رامپوجن رام، اشوک کمار، کشور کمار، جگدیش رام، اکھلیش رام، رادھا پرساد رام، کنہیا رام اور دیگر معززین نے بابو taجگجیون رام جی کو گلہائے عقیدت پیش کیا ۔