ومبلڈن 2023: عالمی نمبر 1 الکاراز چوتھے راونڈ میں پہنچے ، میدویدیف اور جوکووچ بھی آخری 16 میں

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -09 JULY      

لندن، 09جولائی:ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے کارلوس الکاراز مردوں کے ومبلڈن سنگلز کے چوتھے راونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ 20 سالہ الکاراز نے تیسرے راونڈ میں چلی کے 25 ویں سیڈڈ نکولس جیری کو 6-3، 6-7، 6-3، 7-5 سے شکست دی۔ یہ الکاراز کا دوسرا ومبلڈن ٹورنامنٹ ہے۔ گزشتہ سال وہ دوسرے راونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے تھے ۔ اس لحاظ سے چوتھے راؤنڈ میں پہنچنا ان کے لیے بہت خاص ہے۔ اگرچہ الکاراز کو جیری کو شکست دینے کے لیے کافی پسینہ بہانا پڑا۔
الکاراز اور جیری کے درمیان مقابلہ تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہا۔ فتح کے بعد الکاراز نے بھی اس بات پر اتفاق کیا کہ جیری نے بہت مضبوط کھیلا۔ الکاراز نے ومبلڈن کے آغاز سے عین قبل کوئینز کلب ٹورنامنٹ جیتا، جو اس کے کیریئر کا پہلا گراس کورٹ خطاب تھا۔ ایسے میں اب وہ ومبلڈن جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر الکاراز ومبلڈن کاخطاب جیتتے ہیں، تو وہ بورس بیکر (17) اوربیون بورگ (20) کے بعد سال کا تیسرا گرینڈ سلیم جیتنے والے تاریخ کے تیسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن جائیں گے۔
چوتھے راونڈ میں الکاراز کا مقابلہ اطالوی کھلاڑی میتیو بیریتینی سے ہوگا۔ بیریتینی نے 19 ویں سیڈ جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زویریو کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔ بیریتینی نے زیوریف کو 6-3، 7-6، 7-6 سے شکست دے کر تیسری بار ٹورنامنٹ کے چوتھے راونڈ میں رسائی حاصل کی۔ بیریتینی سال 2021 میں ومبلڈن کے رنر اپ رہ چکے ہیں اور ایسی صورت حال میں چوتھے راونڈ میں مقابلہ الکاراز کے لیے بہت سخت ہو سکتا ہے۔
فی الحال عالمی رینکنگ میں نمبر 2سربیا ئی کھلاڑی نوواک جوکووچ نے بھی اسٹین واورنکا کو 6-3، 6-1، 7-6سے شکست دے کر اگلے راونڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ آخری 16میں انکا مقابلہ ہیوبرٹ ہرکاز سے ہوگا۔ ہیوبرٹ نے تیسرے راونڈ میں لارنزو موسیٹی کو 7-6،6-4،6-4سے شکست دی تھی۔
سابق عالمی نمبر ایک روس کے ڈینیل میدویدیف نے بھی آخری 16 میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ تیسرے سیڈڈ میدویدیف نے ہنگری کے مارٹن فوسووچ کو 4-6، 6-3، 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ میدویدیف سال 2021 میں بھی یہاں چوتھے راونڈ میں پہنچے تھے اور یہ ٹورنامنٹ میں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ میدویدیف کا مقابلہ اب چوتھے راونڈ میں 21 سالہ چیک ریپبلکن جیری لیہکا سے ہوگا جنہوں نے 16 ویں سیڈ امریکی ٹومی پال کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا۔ عالمی نمبر 37 لیہکا نے پال کو پانچ سیٹوں کے سخت مقابلے میں 6-2، 7-6، 6-7، 6-7، 6-2 سے شکست دی۔ لہیکا اس سال آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں بھی پہنچ چکے ہیں۔
دیگر میچوں میں پانچویں سیڈڈ یونان کے اسٹیفانوس ستپساپ نے سربیا کے لاسلو جیرے کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4، 7-6، 6-4 سے شکست دی۔ اور چھٹے سیڈڈ ہولگر رونے نے اسپین کے 31ویں سیڈ ڈیوڈوچ فوکینا کو 6-3، 4-6، 3-6، 6-4، 7-6 سے شکست دی۔