محی الدین نگر اسٹیشن کے پاس سے خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 JULY      

سمستی پور:مورخہ12/جولائی(محمد خورشید عالم) سمستی پور ضلع کے محی الدین نگر اسٹیشن کے قریب ایک خاتون کی مسخ شدہ لاش ملنے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا گئی اور لاش کو دیکھنے کے لئے کافی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔بعد میں خاتون کی شناخت محی الدین نگر تھانہ علاقہ کے کلیان پور بستی گاؤں  کے آنجہانی سیتارام رائے کی بیوی گیتا دیوی کے طور پر کی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محی الدین نگر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دی ہے ۔مہلوکہ کے بچوں کا الزام ہے کہ اس کے چچا دنیش رائے اور چچی نے کل اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور اسے علاج کے لیے  حاجی پور لے جانے کی بات کہی تھی۔ بچوں کو شبہ ہے کہ اس کے چچا اور چچی نے اسے قتل کرنے کے بعد لاش ریلوے ٹریک پر پھینک دی ہے۔ادھر مہلوکہ کے بھائی اکھلیش کمار نے بتایا کہ جب سے انکے بہنوئی کی موت ہوئی ہے تب سے انکے بھائی مہلوکہ کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگا۔ایک مرتبہ تو ان لوگوں نے اسکی مہلوکہ بہن کو مارپیٹ کر پاؤں توڑ دیا تھا جسکا علاج انہوں نے کرایا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ اسکے بہنوئی کے بھائی دنیش نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ملکر اسکی بہن کا قتل کردیا ہے اور لاش کو یہاں لاکر پھینک دیا ہے۔پولیس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔