TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14 JULY
پٹنہ سیٹی 14جولائی ( ذوالقرنین) اپنے مرحومین کی یاد میں خواجہ کلاں گھاٹ پٹنہ سیٹی میں آخری رسومات میں آئے لوگوں کو گرمی کی تپش سے بچاؤ کے لئے سائے دار پیر کے نیچے ٹھنڈی ہوا میں بیٹھنے ڈالفین کا دیدار کرنے کے لئے مقامی وارڈ 65کی کانسلر محترمہ ترونا رائے کے حکم پران کے نمائندہ راجیش رائے کی نگرانی و سرپرستی میں و شجرکاری دوست اعزا سے سرفراز جئے پور راجستھان میں نوازے گئے پولیس ملازمین اور قومی فٹبال کھیلاڑی سنیل سنگھ رانا کے ذاتی فنڈ سے 6چبوترا کا تعمیر کرایا گیا اور اس میں پاکڑ پیپل برگد نیم کے پودے کی شجر کاری کیا گیا اس موقع پر راجیش رائے اور سنیل سنگھ رانا کے ہمراہ سید سنجر علی منیش جیٹھلی چندن یادو راجیو یادو راجو مالی بھولو چندرونشی وجئے یادو سونو چندرونشی ارون جیٹھلی کے علاوہ ماحولیات تحفظ دوستوں نے اپنی موجودگی درج کرائی،