فرانس میں وزیر اعظم مودی کی ’بیسٹل ڈے پریڈ‘ میں شرکت، صدر امینوئل میکروں بھی رہے موجود

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14 JULY      

پیرس،14جولائی: ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس میں آج ’بیسٹل ڈے پریڈ‘ میں شرکت کی۔ اس پریڈ میں فرانسیسی صدر امینوئل میکروں بھی موجود رہے اور ان کے ساتھ فرانس کی خاتون اوّل بریگٹ میکروں بھی بیسٹل ڈے پریڈ کا دیدار کرنے پہنچیں۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فرانس نے ’بیسٹل ڈے پریڈ‘ میں شرکت کے لیے بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا ہے اور وہ 13 جولائی کو ہی دو روزہ دورے پر فرانس پہنچ گئے۔بیسٹل ڈے پریڈ کا انعقاد پیرس کے چیمپس-ایلیسس میں کیا گیا ہے۔ اس پریڈ کے دوران ا?سمانوں میں جنگی طیاروں کا فلائی-پاس دیکھنے کو ملا جو نہایت قابل تعریف تھے۔ بیسٹل ڈے پریڈ کے دوران فرانسیسی قومی پرچم کی نمائش کرتے ہوئے ہندوستانی ٹرائی-سروس ٹیم نے بھی فلائی پاسٹ کیا۔ پنجاب ریجمنٹ کی قیادت میں ہندوستانی فوج کی ٹرائی-سروس ٹیم اس وقت فرانس میں موجود ہے اور ہندوستانی جوانوں نے بیسٹل ڈے پریڈ سے قبل پیرس میں پریکٹس بھی کی۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے دوسرے ایسے لیڈر ہیں جو بیسٹل ڈے پریڈ کے لیے فرانس پہنچے ہیں۔ دراصل ہندوستان اور فرانس کے اسٹریٹجک تعلقات کے 25 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے فرانس کے صدر امینوئل میکروں نے پی ایم مودی کو ہر سال 14 جولائی کو ہونے والی بیسٹل ڈے پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شامل ہونے کی دعوت دی تھی، جسے پی ایم مودی نے قبول کر لیا ہے۔ یعنی صرف رواں سال ہی نہیں، قوی امید ہے کہ ا?ئندہ سالوں میں بھی وزیر اعظم مودی بیسٹل ڈے پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔