آئی ایس بی ٹی نئی دہلی میں پھنسے 22 کھلاڑیوں اور عملے کو بچا لیا گیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14 JULY      

شملہ، 14 جولائی:وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو کی کوششوں کے نتیجے میں، انٹر اسٹیٹ بس اسٹینڈ (آئی ایس بی ٹی) نئی دہلی میں پھنسے 22 کھلاڑیوں اور دیگر عملے کو جمعرات کی شام ریذیڈنٹ کمشنر نے بحفاظت نکال لیا۔یہ کھلاڑی 7 سے 9 جولائی تک کرناٹک کے شیموگا میں منعقد ہونے والی 40 ویں قومی جونیئر تائیکوانڈو چمپئن شپ میں شرکت کے بعد جمعرات کی سہ پہر ٹرین کے ذریعے نئی دہلی واپس آئے۔ ٹیم میں 9 لڑکے، 10 لڑکیاں، 2 کوچز اور ایک منیجر شامل ہیں۔علاقے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے پوری ٹیم آئی ایس بی ٹی نئی دہلی میں پھنس گئی۔ ٹیم کے کوچ اشونی کمار نے وزیر اعلیٰ سے فون پر رابطہ کیا۔ اس کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ نے ریذیڈنٹ کمشنر میرا موہنتی کو انہیں بحفاظت لانے کی ہدایت دی۔نئی دہلی میں ریزیڈنٹ کمشنر اور وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی کے ایس۔ بنستو نے ہماچل بھون میں لائے گئے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے انہیں بحفاظت گھر بھیجنے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔