TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16 JULY
پٹنہ سیٹی 16جولائی ( ذوالقرنین) ریاستی حکومت کے ذریعہ تعلیمی نظام میں پھیر بدل کرنے کے خلاف لگاتار سیاسی پارٹیاں ا حتجاج کر رہی ہیں پہلے بی جے پی کے کارکنان نے تعلیمی نظام اور اساتذہ کرام کی حمایت میں بہار اسمبلی کا گھیراؤ کیا وہیںآج جاپ کے سپریمو و سابق ممبر پارلیمنٹ راجیورنجن عرف پپو یادو نے اپنے سیکڑوں کار کنان کے ساتھ پٹنہ مسوڑھی روڈ NH30کو پوری طرح جام کر دھرنا پر بیٹھ گئے اور ریاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے لگے وہیں انہوں نے بتایا کہ جب تک بہار میں ڈو میسائل نظام لاگو نہیں ہوتا ہے تب تک ہمارا مظاہرہ جاری رہے گا ۔ موجودہ حکومت تعلیمی نظام میں پھیر بدل کو لیکر لگاتار تعلیم اور طلبہ دونوں کے مستقبل کو برباد کر رہی ہے جس سے بہار کے نوجوان کو خاص کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب اپنے ریاست میں ہی انہیں بے گانہ کر دیا جائے گا تو دیگر ریاست کی بات ہی مت کیجئے اسی لئے تعلیمی نظام کو درست اور نوجوا ن کو روزگار کے لئے حکومت ڈو مسائیل نظام لاگو کرے نہیں تو آئندہ 23 جولائی کو کارکنان ریل کا چکہ جام کریں گے جس کا جواب بہار کی حکومت کو دینا ہوگا ۔