دو بائک کی آمنے سامنے ٹکر 3زخمی حالت تشویش ناک

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16 JULY      

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) اتر بیل بھرواڑہ ایس ایچ سڑک پر اتوار کے روز دو بائک کی آمنے سامنے ٹکر میں تین سوار شدید طور پر زخمی ہوگئے بائک سوار زخمی تینوں نوجوان کو مقامی لوگوں نے علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ابتدائی علاج کے بعد تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا سرکاری ایمبولینس کی ہڑتال کی وجہ سے تینوں شدید زخمی نوجوان کو ڈی ایم سی ایچ بھیجنے میں افرا تفری کا ماحول تھا بائک سوار زخمی نوجوان کی شناخت سنگھواڑہ  گاؤں باشندہ نرجو کہا ر 25سالہ و دوسرے زخمی منکولی سرها ٹولہ گاؤں باشندہ بتایا گیا ہے تیسرے زخمی کی شناخت نہیں ہو پائی ہے مقامی لوگوں نے بتایا کہ بھرواڑہ کی جانب سے اپاچی بائک آرہی تھی جبکہ سنگھواڑہ کی جانب سے پلسر بائک پر تین نوجوان بھرواڑہ کی جانب جا رہا تھا بائک کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے بائک چلا رہے نوجوان کا توازن بگر گیا اور دونو بائک کی آمنے سامنے ٹکر ہو گئی ٹکر ہوتے ہی پانچوں سوار سڑک پر گڑ کر بے ہوش ہو گئے جسمیں تین نوجوان کا پیشانی پھٹ جانے کی وجہ سے اس کی حالت تشویش بنی ہوئی ہے جبکہ ایک خاتون و دیگر افراد کو مقامی سطح پر علاج کر اُسے گھر پہنچا دیا گیا ہے