ضلع کانگریس میٹنگ میں 2024 پارلیمانی انتخابات متعلق تیار ہوئی حکمت عملی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16 JULY      

     سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 16 جولائی 2023 کو روہتاس ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ روہتاس ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر اندرا گاندھی آشرم میں روہتاس ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر کنہیا سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی جسمیں مہمان خصوصی کے طور پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے ایل ڈی ایم انچارج ناصر حسین اور سہسرام ​​لوک سبھا ایل ڈی ایم انچارج مدثر حسین اختر نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے ہر بوتھ پر پچیس کانگریسی کارکنوں کو تیار کیا جائیگا تاکہ سہسرام ​​لوک سبھا سے کانگریس کی جیت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ضلع صدر نے بتایا کہ ہر بلاک صدر کو جلد از جلد پنچایت کمیٹی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کانگریس کے پروگراموں کو پنچایتوں تک پہنچایا جا سکے ۔ اس میٹنگ میں بہار حکومت کے وزیر مراری پرساد گوتم، دھننجے کمار مہتا، جئے پرکاش پانڈے، رویندر دوبے، روی شنکر پاسوان، ڈاکٹر جاوید اختر، لوکیش ناتھ تیواری وغیرہم کے ساتھ دیگر شریک تھے ۔