ایس ڈی ایم وسی اوکی مدرسہ فصیح البنات احاطہ میں ہوئ تشریف آوری

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16 JULY      

 بہار شریف (محمد دانش)شیخ الطریقت ،مبلغ اسلام حضرت الحاج مولانا قاری سید فصیح احمدؒ کی یاد میں قائم شدہ ضلع کا مشہور و معروف دینی وعصری ادارہ مدرسہ فصیح البنات، استھاواں نالندہ میں گزشتہ دنوں ایس ڈی ایم بہار شریف ابھیشیک پلاسیہ وسی او سید محمد صبیح الحسن کی آمد ہوئ۔ مدرسہ احاطہ میں ایس ڈی ایم وسی او کی آمد پر مذکورہ مدرسہ کے بانی سیکریٹری، صغری ھائی اسکول کم انٹر کالج بہار شریف نالندہ کے سابق پرنسپل، نصف درجن سے زائد تعداد  میں گولڈ میڈل یافتہ اور ماہر تعلیم ارشد استھانوی نے دونوں افسران کا  دل کی عمیق گہرائیوں سے گرم جوشی کے ساتھ والہانہ استقبال اور خیر مقدم کۓ۔ایس ڈی ایم ابھیشیک پلاسیہ نے مدرسہ کے دفتر ،کتب خانہ ،کمپیوٹر سیکشن،کانفرنس ہال ،اسٹاف روم، کلاسیز ،اسٹاف و بچیوں سے متعلق بنیادی واہم سہولیات کی دستیابی  کا کافی باریکی سے جائزہ لۓ۔ ایس ڈی ایم کی جب مضبوط اور مستحکم  طریقے سے تعمیر شدہ باؤنڈری اور بڑے رقبے میں کشادہ میدان پر نظر پڑی تو انہوں نے اسے عظیم کامیابی بتائی اور بانی سیکریٹری ارشد استھانوی کی کڑی محنت و لگن، جدوجہد ، قوم و ملت کے فلاح و بہبود کی تئیں دلی جذبے و نیک کاوشوں کی تعریفیں کیں ساتھ ہی ایس ڈی ایم نے اسے خوش آئند قدم بتایا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بہار میں یوں تو  اور بھی کئ ادارے ہیں  مگر بڑے رقبے و کوشادگی کے نقطئہ نظر سے  عموما ایسا دیکھنے کو نہیں ملتا  جیسا کہ مجھے مدرسہ فصیح البنات ،استھاواں دیکھنے کو ملا۔ مصروف شیڈول کے باوجود قیمتی وقت نکال کر مذکورہ مدرسہ کا جائزہ لینے کے بعد ایس ڈی ایم وسی او کی کافی دیر تک بانی سیکریٹری ارشد استھانوی کے ساتھ دیگر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔  دونوں افسران نے ارشد استھانوی کے تئیں قوم و ملت کی تعلیم و ترقی کے لیے ڈھیر ساری توقعات ساتھ ہی ادارے کے تابناک مستقبل کی خاطر نیک خواہشات پیش کۓ اور مذکورہ مدرسہ کا جائزہ لینے کے بعد کافی خوش اور متاثر ہوئے۔وہیں آخر میں روانہ ہونے سے قبل دونوں افسران کا بانی سیکریٹری ارشد استھانوی نے دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دوبارہ تشریف آوری کی  موؤدبانہ گزارش بھی کی۔