TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16 JULY
پٹنہ، 15؍جولائی: مولانا مظہر الحق یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں سوچھ بھارت مشن کے تحت صفائی مہم چلائی گئی۔ دوسرے شعبہ جات کے اساتذہ و طلباء کے ساتھ شعبۂ عربی کے طلباء بھی بڑی تعداد میں اس مہم میں شریک ہوئے۔ مختلف شعبہ جات، خصوصاً شعبہ عربی، وفارسی، وشعبہ اسلامیات وغیرہ کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی کے احاطے کی صفائی ستھرائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس موقع پر پلاسٹک کا استعمال ترک کرنے اور پانی کے تحفظ پر زور دیا گیا۔ شعبہ عربی کے صدر، ڈاکٹر انوار الحسن نے اپنے شعبہ کے طلباء کے درمیان،صفائی اور سبزہ کی اہمیت پر بات چیت کی، کیونکہ کسی بھی جگہ کو خوبصورت اور پرکشش بنانے کے لئے صفائی کا خاص دھیان رکھناپڑتا ہے۔ ڈاکٹر موصوف نے مزید کہا کہ صاف شفاف ہندوستان مہم (سوچھ بھارت ابھیان) کوکامیاب بنانے کے لئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ابرار الحق، ڈاکٹر مکیش کمار ، ڈاکٹر جمشید عالم ، ڈاکٹر جاوید اختر،ڈاکٹر طارق عطا اور ڈاکٹر تحسین زماں کے علاوہ دیگر اساتذہ، طلباء وطالبات اور غیرتدریسی عملہ کے لوگوں نے صفائی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔