ڈی ایم کی صدارت میں یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع سطح کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –17 JULY      

سمستی پور، 17 جولائی( نمائندہ ) سمستی پور،ضلع مجسٹریٹ یوگیندر سنگھ نے یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں کلکٹریٹ میٹنگ روم میں ضلع سطح کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی میٹنگ کے دوران تمام محکموں کو الاٹ شدہ کاموں کے مطابق تیاریاں کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ضلعی افسر کی جانب سے واضح ہدایات دی گئیں کہ قومی پرچم کے رنگوں کے مطابق کسی بھی ڈھانچے کو پینٹ نہیں کیا جائے گا۔ پٹیل میدان میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کی پریڈ کے انعقاد کی ذمہ داری سارجنٹ میجر پولیس لائن کو دی گئی۔ اس موقع پر تمام محکموں کے عہدیداروں کو بہترین کام کرنے والے افراد کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی گئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو پربھات پھیری پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی یوم آزادی کے موقع پر رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کے انعقاد کی ذمہ داری سب ڈویژنل آفیسر سمستی پور کو دی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو امن و امان اور ٹریفک کے نظام کو ہموار کرنے کی ہدایت کی گئی