بھاگلپور کے ڈی آئ جی نے نوگھچیا ایس پی دفتر کا معائنہ کیا کمی پائے جانے پر سدھار کرنے کی ہدایت کی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –18 JULY      

بھاگلپور (منہاج عالم)  بھاگلپور کے ڈی آئ جی ویویکانند نے ایس پی آفس نو گچھیا کا معائنہ کیا .نوگچھیا کے ایس پی ششانت کمار سروج موجود تھے .معائنہ کے درمیان انہوں نے افس کے شعبہ جرم شعبہ ہندی شعبہ ڈی سی بی  شعبہ جنرل وغیرہ کے کاغزات کی جانچ کی .ڈی آئ جی نے جس چیز میں کمی پائ افسران کو  اس میں سدھار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اسے پورا کرنے کا حکم صادر کیا خاص کر شعبہ جرم کی جانب افسران کا دھیان مبزول کراتے ہوئے خصوصی ہدایت دی. انہوں نے ایس ڈی پی اور پولس انسپکٹر دفتر کے کاغزات منگواکر باریکی سے معائنہ کیا اور اس میں پایا کہ کچھ معاملے میں سپرویزن رپورٹ دیری سے بھیجی گئ ہے.انہوں نے معائنہ کرتے ہوئے پایا کہ پولس انسپکٹر چار مہینہ سے تھانوں کا معائنہ نہی کیا ہے جب  محکمہ پولیس کے قانون کے مطابق سال میں دو مرتبہ تھانہ کا معائنہ کرنا ہے پولیس انسپکٹر کو ہدایت دی گئ کہ اس کام کو عملی جامہ پہنائیں نہیں تو قانونی کاروائ کی جائے گی . ڈی آئ جے بتایا کہ نوگچھیا پولیس ضلع میں ٹریفک تھانہ کھولنے کے لئے سرکار سے منظوری کے لئے بھیجا گیا ہے منظوری ملنے کے بعد تھانہ کھولا جائے گا . بیہپور میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو عہدہ کے لئے سرکار کی منظوری کے لئے بھیجا گیا ہے ڈی آئ جی نے کہاکہ   نوگچھیا پولس نے   انٹلیجینس یونٹ کو کافی مضبوط کیا  نے بہتر کام کیا ہے . پولیس نے پانچ بے حد  خطرناک مجرموں کو گرفتار کیا ہے اس بات کی جانکاری پولیس اس کے لئے پولیس کو انعام کرام سے نوازا جائے گا .