وراٹ کوہلی 29ویں سنچری سے محض13 رن دور روہت شرماسنچری سے چوکے، جیسوال کی عمدہ بلے بازی جاری

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 JULY

تری نیداد، 21جولائی:وراٹ کوہلی اپنا 500 واں انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔ وہ 500ویں انٹرنیشنل میچ میں نصف سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے تجربہ کار ایم ایس دھونی اور رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وراٹ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے 161 گیندوں میں 8 چوکے لگائے۔ جبکہ جڈیجہ نے 84 گیندوں میں 4 چوکے لگائے۔روہت شرما (80)، یشسوی جیسوال (57)، شوبھ من گل (11) اور اجنکیا رہانے (8) ٹی بریک سے قبل ہی پویلین لوٹ چکے تھے۔ کیریبین باؤلرز نے دوسرے سیشن میں نظم و ضبط کے ساتھ بولنگ کی جو پہلے سیشن میں نظر نہیں آئی۔ جیسن ہولڈر نے پہلی اننگز میں ڈیبیو ٹیسٹ میں 171 رنز بنانے والے جیسوال کو کرک میکنزی کے ہاتھوں گلی میں کیچ کرایا۔اس کے بعد کیمار روچ نے گیند آف اسٹمپ کے باہر گل کی طرف پھینکی اور انہوں نے کیچ وکٹ کیپر کو دے دیا۔ گل اس دورے میں مسلسل دوسری بار تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ناکام رہے ہیں۔ جومل واریکن نے روہت شرما کو بولڈ کیا جو سنچری کی طرف بڑھتے نظر آرہے تھے۔ اسی دوران رہانے کو شینن گیبریل نے بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ کوہلی نے پہلا رن بنانے کے لیے 21 گیندیں ضائع کیں۔ اس سے قبل کپتان روہت اور جیسوال نے اپنی عمدہ فارم کو برقرار رکھتے ہوئے لنچ تک ہندوستان کو بغیر کسی نقصان کے 121 رنز تک پہنچا دیا۔ ہندوستان نے پہلے 26 اوورز میں 4 رنز بنائے۔ 65 کی اوسط سے اسکور کیا۔ جیسوال کو پہلے سیشن کے آخری اوور میں لائف لائن ملی جب علیک اتھاناج نے ہولڈر کی گیند پر ان کا کیچ چھوڑ دیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ 100 واں ٹیسٹ ہے۔ اس موقع پر عظیم بلے باز برائن لارا نے دونوں کپتانوں کو خصوصی یادگاریں پیش کی۔ ڈومینیکا کی ٹرن لینے والی پچ ہندوستانی گیند بازوں کو پسند آئی اور ایسا لگ رہا تھا کہ یہاں لائیو پچ دستیاب ہوگی لیکن کیوریٹر نے پچ پر کوئی گھاس نہیں چھوڑی۔ ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولرز ٹاس جیت کر کپتان کریگ براتھویٹ کی بولنگ کے فیصلے کو درست ثابت نہ کر سکے۔ انہوں نے ہندوستانی گیند بازوں کو شارٹ گیندیں کیں لیکن ہندوستانی اوپنرز نے آسانی کے ساتھ ان کا سامنا کیا۔ جیسوال کو چھٹے اوور میں ایک اور موقع ملا لیکن گلی میں ان کا کیچ چھوٹ گیا۔ روہت نے 19ویں اوور میں کیمار روچ کو چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ دوسرے اوور میں جیسوال نے الزاری جوزف کو شاٹ کھیل کر اپنی ففٹی مکمل کی۔