TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 JULY
سمستی پور:مورخہ21/جولائی(نمائندہ) سمستی پور ضلع کے مسری گھراری تھانہ حلقہ کے سلیم پور گاؤں واقع باغیچے سے پولیس نے قریب ایک کروڑ روپئے مالیت کے شراب ضبط کئے گئے ہیں۔ملی جانکاری کے مطابق پولیس کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مسری گھراری تھانہ حلقہ کے سلیم پور میں شراب کا ایک بڑا کھیپ پہنچنے والا ہے۔اطلاع ملتے ہی حرکت میں آئی پولیس نے سلیم پور گاؤں واقع ایک باغیچے میں چھاپہ ماری کر ایک کنٹینر اور پیک اپ میں رکھے قریب ایک کروڑ مالیت کا شراب ضبط کیا ہے۔اس ضمن میں صدر ڈی ایس پی سنجئے کمار پانڈے نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شراب کے ایک بڑا کھیپ کو پکڑا ہے جسکی قیمت لگ بھگ ایک کروڑ روپیہ لگایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر آگے کی کاروائی شروع کردی ہے۔