TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 JULY
سمستی پور:مورخہ21/جولائی(نمائندہ) سمستی پور ضلع کے سرائے رنجن تھانہ علاقے کے تحت سرائے رنجن بازار میں بدھ کی رات ایک آٹھ ماہ کے بچے نے ربڑ نگل لیا جو اس کے گلے میں پھنس گیا۔ جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ مہلوک بچے کا نام منّا (8 ماہ) بتایا گیا ہے جو سرائے رنجن بازار کے تاجر راجا چودھری کا بیٹا ہے۔ اس واقعہ کے بعد اہل خانہ میں افراتفری مچ گئی۔واقعہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سرائے رنجن بازار کے راجا چودھری کا بیٹا منّا جس کی عمر تقریباً آٹھ ماہ ہے رات کو پڑھ رہے گھر کے بچوں کے پاس کھیل رہا تھا۔ اسی دوران منا نے ایک ربڑ اٹھا کر نگل لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ربڑ اس کے گلے میں پھنس گیا۔ اسکے بعد اہل خانہ کئی نجی اور سرکاری اسپتالوں کے بعد رات گئے صدر اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹر نے مذکورہ بچے کو مردہ قرار دے دیا۔