TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –22 JULY
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سوچھ سرویکچھن 2023 کی شروعات ہو چکی ہے جسمیں میونسپل کارپوریشن علاقہ کے شہری 16 اگست تک اپنی رائے دے سکتے ہیں، شہر کی درجہ بندی بھی شہریوں کی رائے کی بنیاد پر ہی کی جائیگی، ساتھ ہی افسران کی ٹیم میونسپل کارپوریشن کے علاقے کا دورہ بھی کریگی اور شہر کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیگی، پورٹل پر شہریوں کے تاثرات، ٹیموں کی تشخیص اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کئے گئے کام کا ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے بعد شہر کی صفائی کی درجہ بندی تیار کی جائیگی، شہریوں کی رائے کا عمل مکمل طور پر آن لائن۔ سوچھ سرویکچھن ویب سائٹ یا ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے شہر کی صفائی کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں سوچھ سرویکچھن 2016 میں شروع کیا گیا تھا ۔ اس سال کرایا جانے والا یہ آٹھواں سروے ہے لیکن سہسرام میونسپل کارپوریشن پچھلے سات سالوں کے دوران کبھی بھی ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل نہیں ہوا، موجودہ حالت کو دیکھکر سہسرام میونسپل کارپوریشن کی رینکنگ میں بہتری کا کوئی امکان نظر نہیں آتا ۔ سروے 2023 میں 9500 نمبر طے کئے گئے ہیں، پہلے سوچھ سرویکچھن کے لئے 7500 نمبر مقرر کئے گئے تھے ۔ سروے میں سنگل یوز پلاسٹک سے لیکر کچرے کو ٹھکانے لگانے تک مختلف پوائنٹس کا تعین کیا گیا ہے ۔ سرٹیفیکیشن اور سٹیزن وائس میں نمبر شامل کر 9500 نمبر طے کئے گئے ہیں، تھیم کے مطابق اس مرتبہ 48 فیصد یعنی 4525 نمبر صرف سروس لیول پروگرام سے تعلق رکھتے ہیں جسکے تحت فضلہ کی علیحدگی، پروسیسنگ تصرف کا سوچھ سرویکچھن کے کام میں لگے اہلکاروں کو بھی خود جائزہ لینا ہوگا، انہیں 8 کیٹیگریز میں 106 پوائنٹس پر 1 سے 10 اسکور کرنا ہونگے، ملازمین کو بھی اپنی رائے اور تجاویز دینا ہونگی, لہذا سہسرام میونسپل کارپوریشن علاقہ کی عوام صاف صفائی سے متعلق 16 اگست تک دیں اپنی رائے، اب شاید کہ سہسرام میونسپل کارپوریشن پر لگاتار بدعنوانیوں کا لگ رہا داغ بھی صاف ہو جائے ۔