آدرش تھانہ کوتوالی میں محرم کو لیکر ایک اہم میٹنگ تھانہ انچارج کی صدارت میں منعقد کی گئ .

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –22 JULY      

بھا گلپور ( منہاج عالم) محرم کو لیکر آدرش تھانہ کوتوالی میں تھانہ انچارج انسپکٹر جے پی یادو کی صدارت میں ایک میٹنگ کی گیئ.میٹنگ میں سنٹرل محرم کیمٹی اور شانتی سمیتی کے عہدیداران  و ممبران موجود تھے . انسپکٹر جے پی یادو نے کہا کہ پرسکون اور امن و امان کے ساتھ تہوار منائیں کسی بھی طرح کی پریشانی ہونے پر پولیس کو اطلاع کریں سماج نازیبا حرکت سے لوگ پرہیز کریں پولیس مدد کے لئے تیار ہے پولیس  نگرانی رکھے گی.  سنٹرل محرم کے کار گزار کنوینر محمد شہاب الدین عرف وردی خان نے کہا کہ ضلع کےتمام امام باڑہ پر سبھی ممبر اپنی اپنی قیادت میں محلہ کے خلیفہ کو دعوت نامہ تقسیم کیا اور کہا کہ پر امن طریقے سے محرم منائیں اور کمیٹی کے لوگ سبھی جگہ لوگوںکا دھیان رکھیں گے.سرپرست ڈاکٹر مظہر اختر شکیل نے کہا کہ پیکر پر سنٹرل محرم کمیٹی نگرانی رکھیگی اور امن و امان کے ساتھ پوری مستعدی کے ساتھ کاموں کو انجام دلائے گی .پروفیسر اعجازعلی روز نے کہا کہ شانتی  سمیتی کے سبھی ممبر مسلم ہائ اسکول میں بروز اتوار 23 جولائ کو کمیٹی کی میٹنگ میں ضرور شرکت کریں .محبوب عالم نے کہا کہ محرم کا اکھاڑہ میں پر سکون ماحول میں نکلے اس کے لئے اپیل کی .تقی احمد جاوید نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ساون تہوار کو دیکھتے ہوئے ہملوگ شانتی ماحول میں محرم تہوار منائیں .اس موقع پر ڈاکٹر مظہر اختر شکیل شہاب الدین وردی خان رینو سنگھ اعجاز علی روز محبو عالم  شہزادہ خان  آصف خان  سلو مجابر امریندر یادو بھگوان یادو جیے نندن آچاریہ دیپک کمار گپتا ونئے سنہا اشوک کمار روپا ساہ وغیرہ موجود تھے.