ننھی بچی کے پینٹنگ کی چاروں طرف ہو رہی ہے چرچا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –24 JULY      

سمستی پور 24 جولائی ( نمائندہ ) زندگی سے جنگ ہارنے کے بعد آپ نے بہت سے لوگوں کو قسمت کو کوستے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن آپ نے ایک ایسی بچی کی کہانی نہ تو پڑھی ہوگی اور نہ سنی ہوگی جس نے ہر روز قسمت سے لڑ کر اسے شکست دی اور اپنے اور اپنے گھر والوں کو دو وقت کی روٹی فراہم کی بہار کے سمستی پور کی ایک چھوٹی بچی کی کہانی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے سمستی پور ضلع کے مکتا پور کی ایک چھوٹی لڑکی سمستی پور اسٹیشن پر مہاویر مندر کے قریب روزانہ مختلف قسم کی تصویریں بناتی ہے تاکہ اپنے بوڑھے والد اور خود کو سہارا دے سکے اور پھر انہیں بیچ ڈالے۔ ساون کے مہینے میں ننھی انجلی بھگوان مہادیو کی تصویریں بنا کر روزی کما رہی ہے اسٹیشن کے احاطے سے گزرنے والا ہر مسافر اس لڑکی کے ٹیلنٹ کا دیوانہ ہے مسافر لڑکی کی پینٹنگز خرید کر اس کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی لوگ بچی کے حوصلے کو دیکھ کر حیران بھی ہوتے ہیں اور پھر اسے ڈھیروں دعائیں بھی دیتے ہیں