TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25 JULY
ٹوکیو، 25 جولائی: سرکردہ ہندوستانی کھلاڑی کدامبی سری کانت نے منگل کو جاری جاپان اوپن 2023 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں چائنیز تائپے کے چاو ٹیئن چن کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں داخلہ لیا۔
سابقہ عالمی نمبر نمبر 1 سری کانت نے 43 منٹ تک جاری رہنے والے راؤنڈ آف 32 مقابلے میں چاو ٹیئن چن کو 13-21، 13-21 سے شکست دی۔عالمی چیمپئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے سری کانت کا مقابلہ جمعرات کو راؤنڈ آف 16 میں ہم وطن ایچ ایس پرنائے اور آل انگلینڈ 2023 کے چیمپئن چین کے لی شی فینگ کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔تاہم، آکرشی کشیپ خواتین کے سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ اکانے یاماگوچی سے 17-21، 17-21 سے ہار گئیں۔مکسڈ ڈبلز میں روہن کپور اور سکی ریڈی کو چائنیز تائپے کے یی ہونگ وی اور لی چیا سین کے ہاتھوں 18-21، 9-21، 18-21 سے شکست ہوئی۔