TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25 JULY
بہار شریف(محمد دانش) مریضوں کی پریشانیوں کے پیش نظر ڈاکٹر کالونی میں واقع نالندہ نیترالیہ میں شام کی او پی ڈی بھی شروع کی گئی ہے۔اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اروند کمار سنہا نے بتایا کہ شام کی او پی ڈی سروس کو کورونا کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔لیکن اب شام کی سروس کوویڈ پروٹوکول کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کئی جدید ترین مشینیں بھی لگائی گئی ہیں۔ٹیم میں شامل ڈاکٹر ابھینو نے کہا کہ اب صبح اور شام دونوں وقت مریض ڈاکٹروں کو بیماری کے بارے میں بتا سکیں گے۔شام کو او پی ڈی شروع ہونے سے صبح کے اوقات میں مصروف رہنے والے لوگ صحت کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ڈاکٹر اروند نے بتایا کہ کئی پیچیدہ مسائل کی وجہ سے لوگوں کو باہر جانا پڑتا ہے۔اب آنکھوں سے متعلق اکثر بیماریوں کا علاج یہاں ممکن ہے۔شہر کے مریضوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر 28 جولائی سے شام 7 بجے سے رات 9 بجے تک مریضوں کو دیکھا جائے گا۔