بھینس دھونے کے دوران ایک کی موت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –25 JULY      

بہار شریف(محمد دانش)نالندہ ضلع کے مانپور تھانہ حلقہ کے دیکولی گائوں میں بھینس دھونے کے دوران ایک شخص کی موت ہو گئی۔متوفی کی شناخت شیو یادو کے40 ؍ سالہ بیٹا نریش یادو کے طور پر کی گئی ہے ۔اسکے متعلق اہل خانہ نے بتایا کہ نریش یادو بھینس دھونے کے لئے گائوں کے پاس کی ندی میں گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران پانی کے تیز بہائو میں وہ چلے گئے جس سے انکی موت ہو گئی ۔مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں باہر نکالا گیا ۔جسکے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بہار شریف صدر اسپتال لایا گیا ۔پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو اہل خانہ کے ہوالے کر دیا گیا ہے ۔وہیں گھر والوں کا رورو کر برا حال ہو رہا ہے ۔