بجلی کی بے قاعدہ فراہمی کے خلاف احتجاج پر پولیس کی فائرنگ، ایک ہلاک

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –26 JULY      

کٹیہار (عمر مُرشد) 26 جولائ : ضلع کے بار سوئی ڈویژن میں بجلی کی بے قاعدہ فراہمی پر مقامی صارفین کے احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ، ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔طے شدہ پروگرام کے مطابق بدھ کے روز بڑی تعداد میں دیہی اور مقامی پنچایت نمائندے برسوئی بلاک آفس کے احاطے میں پرامن مظاہرہ کر رہے تھے۔ اس دوران احتجاج کرنے والے لوگ اچانک مشتعل ہو گئے۔ معلومات کے مطابق کچھ مشتعل نوجوانوں نے محکمہ بجلی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ مشتعل لوگوں کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے پہلے لاٹھی چارج کیا اور پھر فائرنگ کی جس میں 3 افراد کے گولی لگنے کی اطلاع ہے۔ کٹیہار کے ایس پی جتیندر کمار نے ایک کی موت اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ کٹیہار پہنچے اپوزیشن کے لیڈر وجے سنہا اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ترکیشور پرساد نے اس واقعے کے لیے حکومت کی مذمت کرتے ہوئے اسے ہٹلرشاہی اور ایک آمر قرار دیا اور حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔