محرم کا جھنڈا ہٹانے کو لیکر دو فرقہ کے درمیان جمکر پتھراؤ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –26 JULY      

سمستی پور:مورخہ26/جولائی(محمد خورشید عالم) سمستی پور ٹاؤن تھانہ حلقہ کے بنگالی ٹولہ میں کل رات قریب گیارہ بجے شرارتی عناصروں کے ذریعہ محرم کا جھنڈا ہٹانے پر دو فرقہ کے درمیان جمکر پتھراؤ ہوا جس میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔حالانکہ انتظامیہ کے بروقت پہنچنے پر حالات پوری طرح سے قابو میں آ گیا۔ملی جانکاری کے مطابق کل رات محرم کو لیکر شیخ ٹولی اکھاڑہ کے لڑکے اپنے محلہ سمیت آس پاس میں جھنڈا لگا رہے تھے تبھی بہادر پور محلہ کے چند شرارتی لڑکے پہنچے اور جھنڈا کو اکھاڑ دیا جسکے بعد حالات بے قابو ہوگئے اور پتھراؤ شروع ہوگیا۔اس دوران کسی نے اسکی اطلاع ٹاؤن تھانہ کے علاؤہ اعلی افسران کو دی۔اطلاع ملتے ہی صدر ڈی ایس پی سنجئے کمار پانڈے پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مشتعل اقلیتی گروہ کے لوگوں کو کا تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ساتھ ہی قصوروار افراد کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی جسکے بعد لوگ پرامن ہوئے۔بتایا جاتا ہے کہ آج صدر ایس ڈی او،ڈی ایس پی اور ٹاؤن تھانہ صدر کی موجودگی میں شہر کے امن پسند لوگوں کی ایک نشست ہوئی جس میں قصوروار لوگوں سے باونڈ بنواکر فی الحال پرامن طریقے سے محرم منانے کی اپیل کی گئی۔بتادیں کہ اگر پولیس بروقت موقع پر نہیں پہنچتی تو شاید حالات مزید بگڑ سکتے تھے فی الحال حالات پوری طرح سے قابو میں ہے اور احتیاط کے طور پر پولیس گشت بڑھا دی گئی ہے۔شہر کے امن پسند لوگوں نے انتظامیہ کی بروقت کاروائی کے لئے مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع پر معروف سماجی کارکن سید امام رضوی،سابق پارشد اکبر جمال خان،اعجازالحق ننھے،پارشد سوجئے کمار گڈو،سابق پارشد سوجئے کمار،پارشد کے شوہر روی گپتا،نیر عالم نواب،محمد نوشاد وغیرہ موجود تھے۔