نائیجر کی سلامتی اور استحکام کے خواہاں ہیں: سعودی عرب

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27 JULY      

ریاض،27جولائی : سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ مملکت جمہوریہ نائیجر میں ہونے والے حالیہ واقعات پر گہری تشویش رکھتی ہے اور ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ نائیجر کی سلامتی، استحکام، اور اس کے اداروں کی سالمیت کے بارے میں مملکت کی گہری دلچسپی ہے۔ سعودی عرب نائیجر کے لوگوں کے ساتھ ہے اور ان سے مکمل یکجہتی کرتا اور مطالبہ کرتا ہے کہ ہر فریق استدلال، دانشمندی اور اعلیٰ ترین قومی مفاد کو ترجیح دے۔نائیجر میں بغاوت کی کوشش کی گئی ہے۔ صدارتی گارڈ کے ارکان نے بدھ کے روز صدر محمد بازوم کو حراست میں لے لیا تھا۔ اس کے بعد فوج نے انہیں رہا کرنے کے لیے “ڈیڈ لائن” دی تھی۔ بعد ازاں صدارتی گارڈ کے ارکان نے بزوم کے حامی مظاہرین کو انتباہی فائرنگ کرکے منتشر کر دیا جنہوں نے صدارتی رہائش گاہ تک پہنچنے کی کوشش کی۔ معزول صدر کو نیامی میں رکھا جا رہا ہے۔نائیجیریا کے صدر پاؤلا احمد ٹینوبو کے اعلان کے مطابق بینن کے صدر پیٹرس ٹیلون ثالثی کے لیے نائیجر جا رہے ہیں۔ ٹینوبو نے ابوجا میں ٹیلون سے ملاقات کے بعد کہا کہ صدر ٹیلون یہاں سے ثالثی کے لیے نائیجر جا رہے ہیں۔ ہمسایہ ملک بنین کے صدر ٹیلون نے اپنی روانگی سے قبل کہا کہ صورتحال تشویشناک ہے اور ہم اس سے سنجیدگی سے نمٹ رہے اور تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نائیجر میں آئینی نظم بحال کرنے کی ضرورت کے لیے تمام ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا مثالی بات یہ ہے کہ ہر چیز پر امن طریقے سے کی جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ عمل کامیابی سے کرلیا جائے گا۔