TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27 JULY
نئی دہلی، 27جولائی:بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج سے تین ونڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلے میچ سے ٹھیک پہلے خبر آئی تھی کہ محمد سراج ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے، وہ ہندوستان واپس آچکے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ سراج کو کام کے بوجھ کی وجہ سے ون ڈے سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ تاہم اب خود بی سی سی آئی نے سراج کو ونڈے سیریز سے باہر کرنے کی وجہ بتا ئی ہے۔بی سی سی آئی کے مطابق محمد سراج نے پہلے ون ڈے سے قبل ٹخنے میں درد کی شکایت کی تھی،جس کے بعد وہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔تاہم ابھی تک ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔بی سی سی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد سراج کو ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز سے قبل ٹیم سے چھٹی دے گئی ۔ سراج کو ٹخنے میں درد ہے اور احتیاط کے طور پر بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ تاہم ابھی تک سراج کے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔سراج کے باہر ہونے کے بعد ونڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم – روہت شرما (کپتان)، شوبھ من گل، رتوراج گائیکواڑ، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادیو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شاردول ٹھاکر، رویندر جڈیجہ ،اکشر پٹیل، یوزویندر چہل، کل دیپ یادو، جے دیو انادکت، عمران ملک اور مکیش کمار۔ون ڈے سیریز کا شیڈول اس طرح ہے۔ پہلا ون ڈے – 27 جولائی – کنسنگٹن اوول، بارباڈوس،دوسرا ون ڈے – 29 جولائی – کنسنگٹن اوول، بارباڈوس،جبکہ تیسرا ون ڈے – یکم اگست – برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا۔