TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -29 JULY
سڈنی ، 29جولائی:آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبریں سامنے آنے بعد اپنا موقف بتایا ہے۔اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ یہ خبریں کہاں سے آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں کی اور میں ابھی کہیں نہیں جا رہا ہوں۔اسٹیو اسمتھ نے انگلینڈ کیخلاف حالیہ ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ سے متعلق کہا کہ میں نے بیٹنگ کر کے بہت بہتر محسوس کیا ہے، ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے بعد یہ میری بہترین اننگز ہے۔آسٹریلیا کے سابق کپتان نے کہا کہ اس سیریز میں مزید رنز بنانا مجھے بہت اچھا لگتا، رواں سیزن کے 6 میچز میں 2 سنچریاں میرے خیال میں مناسب کارکردگی ہے۔واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انگلینڈ میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔