TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –01 AUG
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مورخہ 31 جولائی 2023 کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کے تحت ایم پی نمبر والا ایک ٹرک جس سے غیر قانونی شراب آرہی تھی جسے دینارہ کے راستے رفیع گنج کی طرف جانا تھا، پولس سپرنٹنڈنٹ روہتاس ونیت کمار نے اس اطلاع کو سنجیدگی سے لیا اور پولس آفیسر بکرم گنج کی قیادت میں ٹیم تشکیل دیکر تھانہ دینارہ کے کنڈ چوک پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی گئی تو گاڑی کی چیکنگ کے دوران موہنیا کی طرف سے آنے والے ایک ٹرک کو روک کر امپیریل بلیو اور میک ڈول برانڈس کے 740 کارٹونوں میں رکھی گئی 6553.8 لیٹر شراب برآمد کی گئی اور اس ٹرک کے ڈرائیور وکاس جاٹ عرف برما رام ولد جیٹھا رام گاؤں کونرا اور ڈرائیور پورکھا رام ولد بھوما رام گاؤں انتیا دونوں پولس تھانہ چوہاٹان ضلع بارمیر راجستھان کے ہیں گرفتار کیا گیا، یہ لوگ موبائل لوکیشن سے شراب لیکر جا رہے تھے ۔