TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –01 AUG
سمستی پور: مورخہ یکم اگست(محمد خورشید عالم) سمستی پور ضلع کے گھٹہو اوپی تھانہ حلقہ کے کانچا گاؤں واقع بھارت گیس ایجنسی کے قریب آج نامعلوم اسلحہ بردار بدمعاشوں نے ایس بی آئی سی ایس پی آپریٹر سے اسلحہ کا خوف دکھاکر تین لاکھ روپیہ لوٹ کر فرار ہوگیا۔ملی جانکاری کے مطابق سی ایس پی آپریٹر ونئے کمار اپنے گھر سے سی ایس پی کھولنے جارہے تھے تبھی پہلے سے گھات لگائے بیٹھے اسلحہ بردار بدمعاشوں نے کانچا گاؤں واقع بھارت گیس ایجنسی کے قریب اسکی گاڑی کو روک دیا اور اسلحہ کا خوف دکھاکر روپیہ سے بھرا تھیلا لیکر فرار ہوگیا۔واقعہ کے بعد آپریٹر ونئے نے اسکی اطلاع متعلقہ تھانہ کو دی۔اس ضمن میں دلسنگھ سرائے کے ڈی ایس پی نے بتایا کہ سی ایس پی آپریٹر ونئے کمار روز کی طرح آج بھی روپیہ لیکر سی ایس پی کھولنے جا رہے تھے تبھی بھارت گیس ایجنسی کے نزدیک ایک بائک پر سوار تین بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھاکر تین لاکھ روپیہ لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سمیت دیگر پولیس افسران نے جائےواردات پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کی اور بدمعاشوں کے فرار ہونے والے راستے میں تلاشی مہم شروع کرتے ہوئے چھاپہ ماری شروع کردی ہے۔ڈی ایس پی نے کہا کہ جلد ہی معاملے کا انکشاف ہوگا اور اس میں ملوث سبھی بدمعاش پولیس کی گرفت میں ہونگے۔