دلسنگھ سرائے میں چوروں نے نصف درجن گھروں سے کیا لاکھوں کی چوری

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –01  AUG     

سمستی پور:مورخہ یکم اگست(محمد خورشید عالم) سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے پولس کے گشتی نظام کو دھتہ بتاتے ہوئے چوروں نے تھانہ حلقہ کے دو پنخایتوں پگرا  دو پ اور مالپور کے 6 مکانات کو نشانہ بنایا ہے۔ پگرا گاؤں میں ایک ہی رات میں پانچ گھروں میں چوری کی واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس ہے۔ چوروں نے ان گھروں سے تقریباً 6 لاکھ مالیت کے زیورات، ایک لاکھ نقدی اور سامان چوری کر لیا۔ ایک ہی رات میں اتنے گھروں میں چوری کی واردات نے پولس کی کار کردگی پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پیر کی رات چوروں نے وارڈ نمبر-12 میں رام ساگر بیٹھا، رنجیت بیٹھا، وشوناتھ بیٹھا، سنجیو رائے کے گھروں کو نشانہ بنایا۔ رام ساگر بیٹھا نے بتایا کہ رات کے وقت چور ان کے گھر میں کس وقت داخل ہوا پتہ ہی نہیں چلا۔ ہم نئے گھر میں سو رہے تھے۔ صبح جب پرانے گھر واقع دکان پر آئے تو گیٹ باہر سے کھلا ہوا تھا۔انہوں نے اندر سے کمرے کا تالا توڑ کر سونے کی چار بالیاں، ایک سونے کا منگل سوتر، ایک انگوٹھی، چاندی کے 10 سکے، پازیب کے پانچ جوڑے وغیرہ کے علاؤہ دکان میں رکھے 8000 روپے کی چوری ہوئی۔ جبکہ چچازاد بھائی رنجیت  بیٹھا کے کمرے سے ٹرنک توڑا اور بوری میں رکھے پھولوں کے برتن سمیت قیمتی کپڑے بھی لے گئے۔  ساتھ ہی چچا وشوناتھ بیٹھا کے گھر بھی چوروں نے چوری کی ہے، ان کا پورا خاندان باہر رہتا ہے۔ ان کے آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ ان کی جگہ سے کتنی رقم چوری ہوئی ہے۔دوسری طرف پگرا وارڈ نمبر 12 کی رہنے والی رجنی دیوی نے بتایا کہ وہ دوسرے کمرے میں سو رہی تھیں۔ صبح بیدار ہوئی تو دیکھا کہ ساتھ والے کمرے کا گیٹ کھلا ہوا تھا۔ اسی کمرے میں رکھا باکس ٹوٹا ہوا ہے اور اس میں سونے کے بہت سے زیورات رکھے ہیں جس میں بالیاں اور مہنگے کپڑے نہیں ہیں۔ وہیں دھرمیندر رائے نے بتایا کہ رات کو پورا خاندان کھانا کھا کر سو گیا۔ صبح جب اٹھے تو دیکھا کہ کمرے میں رکھا بکسہ پیچھے کھیت میں ٹوٹا پڑا ہے۔ اس میں رکھے ہوئے 50 ہزار روپے نہیں ہیں۔اسی طرح مال پور پنچایت کے وارڈ نمبر 7 کے رہنے والے ریٹائرڈ فوجی راجندر مہتو کے گھر کو چوروں نے نشانہ بنایا۔ گھر کے مالک کے بیٹے اودھیش نے بتایا کہ کل رات گائے بچے کو جنم دینے والی تھی۔ ہم بتھان میں اس کے قریب تھے، جب کہ دادی گھر کے باہر سو رہی تھیں۔ صبح گھر گیا تو دیکھا کہ گھر کے اندر رکھا کمرہ کھلا تھا۔ گھر سے سامان کا ڈبہ غائب ہے۔ جو گھر کے باہر کھیت میں ٹوٹی ہوئی ہے۔ جس میں رکھے گئے ایک لاکھ 25 ہزار روپے غائب ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گھر سے کچھ دور کیلے کے باغ میں سونے اور چاندی کے زیورات پر مشتمل تھیلی پھینک دی گئی۔ جس میں رکھے سونے اور چاندی کے تمام زیورات غائب تھے جن کی قیمت 11 لاکھ روپے تھی۔ اس کے علاوہ چور گھر میں رکھے زمین کے تمام کاغذات چوری کر کے لے گئے۔