TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –01 AUG
پٹنہ ( پریس ریلیز)مولانا آزاد پارا میڈیکل ٹریننگ سنٹر اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پٹنہ میں آج یکم اگست سے کلاسیز شروع ہو گئے ہیں۔ اسکول کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر عقیل صدیقی اور پرنسپل ڈاکٹر عنایت اللہ پالوی نےبتایا کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں مختلف کورسیز کے لئے کلاسیزشروع ہو گئے ہیں۔آج پہلے دن کلاس کے آغازکے موقع پرمولانا آزاد پارا میڈیکل ٹریننگ سنٹر اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پٹنہ کے منیجنگ ڈائرکٹرجناب ایس حمید اللہ پالوی، ڈائرکٹر ڈاکٹر بانی جھا، کوآرڈینیٹرڈاکٹر عقیل صدیقی، اکیڈمک انچارج ڈاکٹر اشرف عالم موجود تھے۔انسٹی ٹیوٹ کے ذرائع کے مطابق مزید خواہش مند طلبا و طالبات کے لئےداخلہ کی گنجائش باقی ہے۔ وہ جلد سے جلد انسٹی ٹیوٹ میں آکر داخلہ لے لیں تاکہ انہیں زیادہ کلاسیز کانقصان نہ ہو۔ ڈاکٹر عقیل صدیقی اور عنایت اللہ پالوی نے مشترکہ طور پر بتایا کہ اس ادارہ میں اقلیتوں کافی سہولیات اور مراعات حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ حکومت بہار سے منظور شدہ اور بہار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس ، پٹنہ سے ملحق ہے۔ ڈاکٹر عقیل صدیقی نے مزید بتایا کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں لڑکیوں کے لئے 33 فیصد سیٹ مختص ہیں۔جناب عقیل صدیقی اور ڈاکٹر عنایت اللہ پالوی نے مزید کہا کہ یہاں ہوسٹل کی سہولت اور اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ جناب عقیل صدیقی نے کہا کہ یہاں ہر اتوار کو مفت ہیلتھ چیک اپ ،دوا،اور x-Ray مفت میں حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد پارا میڈیکل ٹریننگ سنٹر اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ،پٹنہ میں BPT, BMLT, BMRT, BOTT, DMLT, DOT, اور DRESSER کورسیز میں داخلہ جاری ہے۔ ڈاکٹرعقیل صدیقی اور ڈاکٹرعنایت اللہ پالوی نے مشترکہ طور پر خواہش مند طلبا و طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد اس انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے کر اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں۔ انہوں نے بتایا کہ مین روڈ، این ایچ۔ 30 ،دیدار گنج، ٹال بوتھ ،پٹنہ کے پتے پر پہنچ کر یا پھر موبائل نمبر۔9142727827, 9934730386 اور 7070228885پر رابطہ کرکے مزید معلومات حاصل کیا جا سکتا ہے۔