ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں انڈیا کو 4 رنوں سے ملی شکست

ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں انڈیا کو ملی شکست

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –04  AUG     

نئی دہلی ،4اگست:ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے د رمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کیریبیائی ٹیم نے چار رنوں سے اپنے نام کرلیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے پانچ میچ کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھ وکٹ پر 149 رن بنائے ہیں۔ اس کے جواب میں ٹیم انڈیا نو وکٹ کھو کر 145 رن ہی بناسکی ہے اور چار رنوں سے میچ ہار گئی۔ تلک ورما کو چھوڑ کر ہندوستان کا کوئی بھی بلے باز امید کے مطابق مظاہرہ نہیں کرسکا اور ٹیم انڈیا کو شرمناک شکست جھیلنی پڑی۔یہ ہندوستان کا 200 واں ٹی20 میچ تھا اور ٹیم انڈیا ایسا کرنے والی دوسری ٹیم ہے۔