کوچنگ سے واپس آ رہے دو طالب علموں پرگرا ہائی ٹینشن تار، دونوں کی موت

طالب علموں پرگرا ہائی ٹینشن تار، دونوں کی موت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -05 AUG      

مدھوبنی،5 اگست:بہار کے مدھوبنی میں ہائی ٹینشن تار کی زد میں آنے سے دوطالب علموں کی جھلس کر موت ہوگئی۔ واقعہ کھجولی تھانہ علاقہ کے نرارتھان ٹول کے قریب پیش آیا۔ معلومات کے مطابق دونوں متوفی ٹیچر ٹریننگ اسکول سے کوچنگ کر کے اپنے گھر کھجولی تھانہ علاقہ کے نرارتھان ٹول واپس آرہے تھے۔ اسی دوران ہائی ٹینشن تارٹوٹ کر بچوں کے سائیکل پر گر ی جس سے دونوں بچے جھلس گئے اور دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
متوفی بچے کی شناخت کھجولی تھانہ علاقہ کے نرار تھان ٹول رہائشی رویندر چوپال کے 14 سالہ بیٹے گگن چوپال اور اوپیندر چوپال کے 13 سالہ بیٹے سنیل چوپال کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بچے آپس میں چچازاد بھائی بتائے جارہے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا۔ گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔ لوگوں نے نرار پاورہاو?س کو بجلی منقطع کرنے کی اطلاع دی جس کے کافی دیربعد بجلی منقطع ہوئی۔
کرنٹ لگنے سے دونوں کے پاو?ں بری طرح سے جھلس کر سیاہ پڑ گئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ لوگوں نے محکمہ بجلی پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خستہ حال تار کو تبدیل کرنے کے لیے کئی بار محکمہ بجلی کو درخواست دی ہیں لیکن محکمہ لاپروائی برت رہی ہے۔ اب اس کا خمیازہ ان طالب علموں کو بھگتنا پڑا۔ دیکھنا یہ ہے کہ محکمہ بجلی ان متوفی بچوں کے لواحقین کی کیا مدد کرتی ہے۔