نوح میں درجنوں دکانوں کوگرایا گیا ان میں کئی میڈیکل اسٹور بھی ہیں

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -05 AUG      

گروگرام ،5اگست:ہریانہ انتظامیہ نے نوح علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم کے دوران دودرجن سے زیادہ دکانیں توڑ دیا اور اسمیں کئی میڈیکل اسٹور بھی شامل تھے۔ اس سے پہلے کل انتظامیہ نے تائوڑوعلاقے میں سینکڑوں جھگی جھونپڑیاں آج بلڈونر نے شہید حسن خان میواتی میڈیکل کالج کے اندر داخل ہوئے اور اس کے اردگر دودرجن دکانوں کو مسمار کردیا ۔ ان میں سے اکثر دوائیوں کی دکانیں تھیں اور وہاں پر سالہا سال موجود تھے۔ انتظامیہ کے اعلی افسر کے ساتھ پولیس کی ایک بڑی وہاں پر موجود تھے۔ انتظامیہ کے اس ایکشن کے خلاف کانگریس کے رہنما افتاب احمد نے احتجاج کے اور انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کے مکان مسمار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھاپنے کے لئے یہ قدم اٹھا رہی ہے ۔اس دوران ہریانہ کے وزیرداخلہ انل وجے نے کہا کہ نوح فسادات کے سلسلے میں 200سے زیادہ لوگوںکوگرفتار کیا گیا ۔ وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ پہاڑیوں سے لوگوںپرگولیاں براسائیں گئی اور پتھربھی پھینکے گئے۔